ایمان

ایک سچے مومن انسان کو اپنا ایمان دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہونا چاہیے۔

مرتے وقت یہی وہ چیز ہے جو وہ ساتھ لیکر جائے گا۔

تنہائی میں کبھی غور کیجئے کہ کیا آپ صحیح عقیدہ رکھتے ہیں؟

آپ نے دین میں کوئی بدعت تو ایجاد نہیں کی؟

کیا آپ اسی دین پر ہیں جس پر باپ دادا کو پایا تھا اور اس کی کوئی دلیل پوچھنے پر نہیں بتا پاتے لیکن غیر سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کنورٹ ہوجائے؟

رسول اکرم میزان ہیں جو قیامت میں نصب کی جائے گی ۔ نبی کریم کی امت کے اعمال کو انہی کے اعمال سے میچ کیا جائے گا۔

دھاگے برابر بھی بدعتی عمل یا وہ عمل جو نبی کریم کی ذات مبارکہ سے ثابت نہ ہوگا اس کا سوال کیا جائے گا۔

اللہ نے نبی کریم کی سیرت کو احسن طریقے سے آپ تک پہنچا دیا ہے۔

اب یہ آپ کا کام ہے کہ اپنے ایمان کو بچا کر لے جائیں یا آلودہ کر کے اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں

خدا ہم سب کو دنیا سے باایمان رخصت فرمائے

ابو جون رضا

www.abujoanraza.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *