عقل کی حجیت

وَ قَالُوۡا لَوۡ کُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا کُنَّا فِیۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ

اور وہ کہیں گے: اگر ہم سنتے یا عقل سے کام لیتے تو ہم جہنمیوں میں نہ ہوتے۔

(سورہ ملک آیت 10)

حدیث میں آیا ہے:

تفکر ساعۃ خیر من عبادۃ سنۃ

(مستدرک الوسائل 11: 183)

“ایک گھڑی کے لیے فکر سے کام لینا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے”

معروف شیعہ عالم سید مرتضی علم الہدی عقل کی حجیت پر زور دیتے تھے اور اکثر اس آیت سے دلیل پکڑا کرتے تھے۔

(عقل و نقل در دیدگاہ سید مرتضی )

ہر خاکی و نوری پہ حکومت ہے خرد کی
باہر نہیں کچھ عقل خدا داد کی زد سے
عالم ہے غلام اس کے جلال ازلی کا
اک دل ہے کہ ہر لحظہ الجھتا ہے خرد سے

دعا ہے پروردگار ہمیں اپنے امور میں عقل و فہم سے کام لینے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے علم و عقل میں اضافہ فرما۔

ابو جون رضا

3

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *