آمد 😈۔ مرحبا

میں گھر سے نکلا، بمشکل تھوڑی دور جا سکا۔ واپس گھر آگیا۔

😈 کی آمد کی خوشی میں پبلک پاگل ہوگئی ہے ۔ روڈ پر مارٹ والوں نے باہر تک سامان رکھ دیا ہے۔ قطاریں لگی ہیں سامان خریدنے کے لیے لوگوں کے ٹھٹ لگے ہیں۔ باہر لوگ گاڑیاں غلط پارک کرکے چلے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ایک جگہ دیکھا کہ شادی ہال کے باہر تراویح کا انتظام ہے۔ وہاں بائیکس غلط جگہ پارک ہیں۔ اندر لوگ خدا کا نام لے رہے ہیں، باہر لوگ یا شیطان مدد کہہ آپس میں دست و گریباں ہیں۔

پھلوں سبزیوں کے ریٹ بڑھ گئے اور لوگ خریدنے پر مجبور ہیں۔

میسجز آرہے ہیں کہ رمضان مبارک ، تراویح مبارک، روزے مبارک

میں کہتا ہوں، کساد بازاری مبارک، ٹریفک جام مبارک، لڑائیاں مبارک، دنگے مبارک، ایکسیڈنٹ مبارک

باہر بدترین ٹریفک جام ہے۔
مبارک ہو، یہ پاکستان ہے۔

ابو جون رضا

2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *