ملالہ کی باعث تقلید بات

ملالہ کی باتوں میں جو بات مجھے لائق تقلید لگی وہ یہ تھی کہ اس نے تہیہ کیا تھا کہ سال میں 84 کتابیں پڑھے گی۔

یہ ہر مہینے کی 7 کتابیں اوسطا بنتی ہیں۔

میں ہر مہینے کم از کم 2 سے 3 کتابیں پڑھ لیتا ہوں۔ اس لحاظ سے میری اوریج سال کی 36 کتابیں بنتی ہے۔ جو کہ بہت کم ہے۔

میرے احباب میں اور فیس بک پر بہت سے اہل علم موجود ہیں۔ جن کی تحریروں سے میں فائدہ اٹھاتا رہتا ہوں۔ اور ہر مہینہ کے دو میگزین اشراق اور الشریعہ کا مطالعہ ضرور کرتا ہوں۔

الحاد سے نبردازمائی اور خود بھی کچھ دو چار لائن لکھ کر پوسٹ بنانے کا شوق بھی ساتھ ساتھ چلتا رہتا یے۔

پھر بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر مہینے کی کتابوں کے پڑھنے کی رفتار کو مزید بڑھانا ہوگا

اللہ سے دعا ہے کہ آسانی پیدا فرمائے۔

ابو جون رضا

2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *