مذہبی بائیکاٹ

مائیکروسافٹ کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ انٹیل کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ مائیکروسافٹ میں کام کرنے والوں نے احتجاج کیا ہے اور ان کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔ یہ بات آج ایک اوپن سیکرٹ ہے۔

ہے اگر غیرت ایمانی تو کمپیوٹر اور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا بند کردیجیے ۔

جس کو صحیح معنوں میں بائیکاٹ کرنا ہوتا ہے وہ ایسا بائیکاٹ کرتا ہے کہ آپ کے ملک میں آپ سے بائیکاٹ کرواتا ہے.

کیسے ؟

ایک مثال سے سمجھیے

امریکا نے کہا کہ فلاں فلاں ٹیررسٹ لوگ ہیں، فلاں فلاں ٹیررسٹ آرگنائزیشنز ہیں۔ سیکنشنز کی لسٹ جاری کردی۔

یہ جتنے بھی عمامہ پوش اور پگڑی و ٹوپی پوش ملا ہیں، مجھے حماس کا اکاؤنٹ اسلامک بینک میں کھلوا کر دکھا دیں۔

اعلان کریں کہ حماس کا اکاؤنٹ کھل گیا ہے، امت مسلمہ اس میں پیسے ڈالے۔

کرسکتے ہیں؟

اسے کہتے ہیں بائیکاٹ ۔ آپ سے کروایا ہے آپ کے ملک سے لاکھوں میل دور بیٹھ کر۔

آپ کیا کوکا کولا اور پیپسی کا بائیکاٹ کرتے ہیں، جس کمپنی کا ٹرک راستے میں خراب ہوجائے تو نعرہ تکبیر لگا کر امت مسلمہ بوتلیں لوٹنے لگتی ہے۔

آپ کیا بائیکاٹ کی بات کرتے ہیں جہاں لوکل برانڈز میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ خود کو اتنا بلند کریں کہ لوگ باہر کی برانڈز کو خریدنا چھوڑ دیں۔

یہ ڈھنگ کا چکن اور گوشت آپ کو مہیا نہیں کرسکتے، یہ صرف پیسہ پھینک کر لوگوں کو بڑھاوا دیتے ہیں تاکہ ان کا بزنس بڑھے ۔

کچھ عقل کو ہاتھ ماریے ، پاکستان کا پاسپورٹ اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں ہے۔ اس ملک سے ٹریڈ نہیں ہوتی۔ لوکل کمپنی فرنچائز لیتی ہے، سال کے سال ایک فیس ادا کرتی ہے۔ اس کا منافع پاکستان میں رہتا ہے، اس میں کام کرنے والے پاکستانی ہیں، مکیڈونلڈ کے مالکان لاکھانی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے فلسطین کے لیے فنڈ ریزنگ کی تھی۔ کبھی سرچ کیا ہے ان کے بارے میں نیٹ پر؟

کے ایف سی، میکڈونلڈ پیپسی ، کوکاکولا، رجسٹرڈ کمپنیز ہیں، ان کی بیلنس شیٹ، انکم اسٹیٹمنٹ سب کھلی کتاب کی طرح سے نیٹ پر موجود ہیں۔ یہ ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں۔

کبھی ان کے پبلشڈ اکاوئنٹس کھول کر دیکھیں اور بتائیے کہ کتنا فنڈ اسرائیل کو گیا ہے؟

آپ ان کے آوٹ لیٹس جلا رہے ہیں، پتھراؤ کررہے ہیں، مقامی لوگوں کو دھمکا رہے رہیں۔

سب چھوڑیں، اے ائی کا استعمال کرنا چھوڑ کر دکھا دیں

میں ذیل میں ایک لنک لگا رہا ہوں ، اس کو دیکھیے اور بتائیے کہ کیا ان کمپنیز کا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے جو ڈائیرکٹ جنگ میں شامل ہیں اور نہتے لوگوں کو مارنے میں اسرائیل کی مدد کررہے ہیں؟

https://www.seattletimes.com/business/how-us-tech-giants-supplied-israel-with-ai-models-raising-questions-about-techs-role-in-warfare

آپ رانگ سائڈ آنا چھوڑ دیں ، اندھے ڈمپر ٹرالر سے اپنی عوام کو بچا کر دکھا دیں ،

یقین کریں بہت بڑا کام کریں گے۔

یہ آپ سے ہوگا نہیں ،

آپ صرف مذہب کے نام پر تخریب پھیلا سکتے ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے۔

رہے نام اللہ کا

ابو جون رضا

5

2 thoughts on “مذہبی بائیکاٹ”

  1. اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو مگر جہاں ملیں چوری کرنے، چھیننے اور لوٹنے سے ہرگز پرہیز مت کرو
    😎😎😎😎

  2. احمقانہ بائیکاٹ
    پاکستان میں اس وقت ایک احمقانہ بائیکاٹ کی جو لہر چلی ہوئی ہے اس کا اسرائیل کو تو ٹکے کا نقصان نہیں کہ اس بائیکاٹ کا شکار کمپنیز میں سے ایک بھی اسرائیلی نہیں لیکن اس کا شدید نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے۔ پاکستانیوں کی فرنچائز انوسٹمنٹ ڈوب رہی ہے۔ لوکل ملازمتیں ختم رہی ہیں۔ فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کی جو تھوڑی بہت راہ کھلی تھی وہ بھی مسدود ہو گئی ہے یعنی بیٹھی ہوئی اکانومی اب لیٹتی جا رہی ہے۔

    غیر معیاری اور مضر صحت لوکل پراڈکٹ بنانے والوں کی البتہ چاندی ہو گئی ہے جو اس بائیکاٹ کو ہوا دے رہے ہیں۔ سب سے لطف کی بات یہ ہے کہ بائیکاٹ کی مہم وہ لوگ چلا رہے ہیں جو اسرائیل کے بنے انٹیل پروسیسر والا کمپیوٹر رکھتے ہیں۔ -اسرائیل کی فائیور کمپنی کو کمیشن دے کر اپنی فری لانسنگ چلاتے ہیں پھر ایک یہودی مارک زکربرگ کی فیس بک پر آ کر بائیکاٹ کی دردمندانہ اپیلیں کرتے ہیں۔ بہرحال مجھے کیا، آپ کوکا کولا کی جگہ خلافت کولا پی کر اور جلدی مرنا چاہتے ہیں تو مریے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *