شب عاشور

نشتر پارک کے قریب شب عاشور کے موقع پر تبرک کا شاندار انتظام کیا گیا۔ باربی کیو کا اہتمام تھا۔ چکن تکہ ، پراٹھے اور مشروبات وافر مقدار میں تقسیم کیے جاتے رہے۔ غمزدہ افراد قطار میں لگ کر تبرک حاصل کرتے رہے۔ ساؤنڈ سسٹم پر زور دار آواز میں نوحے چلتے رھے۔جس سے غم پوری رات تازہ رہا۔

وہ رات جسے شہیدان کربلا نے خدا کی حمد و مناجات میں بسر کیا تھا۔ اس رات ان کی یاد میں بہترین کھانا جس کی وجہ سے اہلسنت کی ایک بڑی تعداد بھی شب عاشور تشریف لانے لگی ہے، لائق ستائش ہے۔

اس کے علاوہ جلوس کے راستے میں تبرکات کے اسٹال جلوس کے راستے میں چراغاں طرز کی روشنی علم کے پنجے پٹکے اور دیگر منتی تبرکات فروخت ہورہے تھے جس سے غریب دکانداروں کو زبردست منافع ہورہا تھا۔ مرد و خواتین کے زیورات نما لاکٹ کڑے وغیرہ کی خریدو فروخت بازار شام کی یاد دلا رہی تھی۔

اللہ کھلانے والوں، کھانے والوں ،بیچنے والے اور خریدنے والے سب کو ان کی نیت کے حساب سے بہترین اجر عطا فرمائے۔

گزارش ہے کہ اس فیسٹیول کی مذمت کرنے والے افراد کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اور کوشش کریں کہ پورے سوا دو مہینے یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔ تاکہ لوگ دین سے جڑے رہیں۔

ابو جون رضا

www.abujoanraza.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *