کافی کی ایک روایت ہے کہ
امام جعفر صادق ارشاد فرماتے ہیں
” خدا کے بندے جس چیز کو نہیں جانتے اگر وہ اس کے بارے میں خاموشی اختیار کریں اور اس کو نہ جھٹلائیں تو کفر میں مبتلا نہیں ہوں گے”
(کافی جلد 2 ص 388)
آج کل الحاد کا دور دورہ ہے۔ مزہب کی ہر چیز کو مزاق بنایا جاتا ہے۔۔اس میں کچھ ملاوں کا قصور بھی ہے کہ وہ جدید زمانے سے آشنا نہیں ہوئے اور کچھ نئی نسل ہے جو مذہب کو مذاق سمجھتی ہے۔ اور جس چیز کو نہیں جانتے اس پر بھی تبصرہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔
اگر لوگ علم کے حقیقی معنوں میں متلاشی ہوں تو شائستگی سے بات کو دریافت کرنے کی سعی کریں۔ اور جو رائے سامنے آئے، اس میں جو سقم پائیں اس کی ادب کے ساتھ نشاندہی کردیں۔ اور اگر یہ سب نہ کرسکیں تو پھر خاموش رہیں۔
یہی ایک علمی طریقہ ہے۔
اللہ ہم سب کو دین کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی توفیق عنایت فرمائے
ابو جون رضا